ہفتہ 29 اگست 2020 - 03:38
مسلمانوں کے خلاف نفرت پھیلانے والے ”سدرشن“ نیوز چینل کے خلاف ایف آئی آر درج

حوزہ/ مسلمانوں کے خلاف نفرت پھیلانے کے لئے مشہور ”سدرشن“ نیوز چینل نے نفرت پھیلانے کی تما م حدیں پارکرتے ہوئے ”نوکر شاہی جہاد“ نام سے ایک پروگرام کا ٹریلر جاری کیا ہے۔

مسلمانوں کے خلاف نفرت پھیلانے کے لئے مشہور ”سدرشن“ نیوز چینل نے نفرت پھیلانے کی تما م حدیں پارکرتے ہوئے ”نوکر شاہی جہاد“ نام سے ایک پروگرام کا ٹریلر جاری کیا ہے جس میں چینل کے پرائم ٹام اینکر سریش چوہانکے یہ کہتے ہوئے دیکھائی دے رہے ہیں کہ ”سرکاری نوکرشاہی میں مسلمانوں کے گھس پیٹ پر بڑا خلاصہ، آخر اچانک مسلمان آئی پی ایس، آئی اے ایس میں کیسے بڑ ھ گئے، سب سے کھٹن پریکشا میں سب سے زیادہ مارکس اور سب سے زیاہ سنکھیا میں پا س ہونے کا کیا ہے راز، سوچئے جامعہ کے جہادی اگر آپ کے ضلع ادھیکاری اور ہر منترالیہ میں لوک تنتر کے سب سے مہتیہ پورن استنبھ کاریا پالیکا پر قبضہ، دیکھئے نوکر شاہی جہاد پر ہمارا مہا ابھیان“۔

اس طرح کے نفرت انگیز پروگرام کا ٹریلر نشر ہونے کی اطلاع ملتے ہی جمعیۃ علماء قانونی امداد کمیٹی کے سربراہ گلزا ر اعظمی نے فوراً ٹی وی چینلوں کے اصول و ضوابط اور ان کی مانیٹرنگ کرنے والے اداروں جس میں دی الیکٹرانک میڈیا مانیٹرنگ سینٹر، نیوز براڈ کاسٹنگ اسٹینڈرڈ اتھارٹی، نیوز براڈ کاسٹرس ایسو سی ایشن اوردیگر کو سدرش نیو ز چینل کے خلاف کارروائی کرنے اور پروگرام پر پابندی لگانے کی گذارش کی ہے وہیں اس چینل،اینکر ک اور مالک ے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کے لیئے جے جے مارگ پولس اسٹیشن میں درخواست بھی دی ہے،ایف آئی آر درج کرنے کی درخواست قبول کرتے ہوئے جے جے مارگ پولس اسٹیشن کے سینئر پی آئی سنجیو بھولے نے گلزار احمد اعظمی کو مناسب کارروائی کرنے کا یقین دلایا۔

گلزار اعظمی نے بتایا کہ انہوں نے ایڈوکیٹ شاہد ندیم کے ذریعہ جے جے مارگ پولس اسٹیشن (ممبئی) اور مذکورہ بالااداروں میں آن لائن کمپلین (شکایت) داخل کردی ہے اور ہمیں امید ہیکہ نفرت پھیلانے والے اس نیوز چینل کے خلاف کارروائی کی جائے گی اور اگر یہ ادارے ان کی شکایت پر نیوز چینل پر کارروائی نہیں کریں گے تو جمعیۃ علماء اس ضمن میں عدالت کا دروازہ کھٹکھٹانے سے گریز نہیں کریگی کیونکہ اس طرح کے نیوز چینلوں پر پابندی لگنا چاہئے جو مسلمانوں کے خلاف نفرتوں کا بازار گرم کیئے ہوئے ہیں۔

گلزار اعظمی نے کہاک ہ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب اس نیوز چینل اور اس کے اینکر نے مسلمانوں کے خلاف ایسا پروگرام بنایا ہے، اس سے قبل بھی سدرشن نیوز چینل نے مرکز نظام الدین دہلی کو لیکر مسلمانوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا اور کورونا جہاد نام سے پروگرام نشر کرکے ہندوستان میں کورونا پھیلانے کا ذمہ دار مسلمانوں کو بتایا تھا۔

اس ضمن میں ایڈوکیٹ شاہد ندیم نے کہا کہ سدرشن نیوز چینل کے اینکر سریش چوہانکے نے 26 اگست 2020 کو صبح 8;47منٹ پر اپنے ٹوئیٹر اکاؤنٹ پر اس پروگرام کا ٹریلر لانچ کیا اس کے بعد سے ہی اس کے خلاف آواز اٹھنے لگی اور نیوز چینلوں کی تنظیم اور حکومتی اداروں سے اس کے خلاف کارروائی کرنے کی مانگ کرنے کا مطالبہ شروع ہوگیا۔

ایڈوکیٹ شاہد ندیم نے کہا کہ عوام کو زیادہ سے زیادہ تعداد میں اس نیوز چینل اور ا س کے اینکر کے خلاف نفرت پھیلانے پر مقامی پولس اسٹیشنوں میں ایف آئی آر درج کرانے کے ساتھ ساتھ نیوز چینلوں کو ریگولیٹ کرنے والے اداروں میں شکایت درج کرانا چاہئے تاکہ اس پر کارروائی ہوسکے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha